Posts

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ٹویٹر اب مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک بن چکا ھے۔ عام اندازہ ھے کہ فیس بک کی نسبت قدرے سنجیدہ اور ذھین لوگ ٹویٹر کو استعمال کرتے ھیں۔  میں نے ذاتی طور پر ٹویٹر اپنا غبارِ دلی نکالنے کیلیۓ جوایئن کیا تھا اور کم و بیش یہی مقصد آج 6 سال بعد بھی میرے پیش نظر ھوتا ھے۔میرا اندازہ ھے کہ پاکستانی ٹویٹر کے صارفین کی اکثریت کا تعلق ملک کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم سے ھے۔کئ استعمال کنندہ ایسے ھیں جو ٹویٹر پر محبت اور فلرٹیشن کا کھیل کھیلنے آتے ھیں۔ یہاں اکثر یوزرز اپنی ٹویٹس کو ملنے والی لایئکس اور ری ٹویٹس کی صورت میں ملنے والی پسندیدگی سے دلی تسکین محسوس کرتے ھیں۔اسی بنا پر کئ مرد ٹویپس کو جب ایسی پسندیدگی نہیں ملتی یا نہ ھونے کے برابر ملتی ھے تو پھر وہ"انتہائ اقدام" پر اُتر آتے ھیں۔ یہ انتہائ اقدام کیا ھوتا ھے؟ کسی لڑکی کے نام پر اکاؤنٹ بنا لینا، مزے کی بات یہ ھے کہ یہ طریقہ واردات بہت کامیاب بھی رھتا ھے کیونکہ کوئ لڑکی اگر بے حد احمقانہ بات بھی کر دے تو لایئکس اور ری ٹویٹس کا تانتا بندھ جاتا ھے اور ٹویٹر کی فضاۓ بسیط واہ